جمعرات، 12 ستمبر، 2024

تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ کی حدود میں پولیو ٹیم پر تشدد کا معاملہ ڈی پی او اسد سرفراز خان کا سخت نوٹس

تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ کی حدود میں پولیو ٹیم پر تشدد کا معاملہ ڈی پی او اسد سرفراز خان کا سخت نوٹس


احمد پور شرقیہ محلہ فتانی میں پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے گئی تھی،
 گھر کے افراد ایک خاتون اور دو مردوں نے پولیو ٹیم کو گالم گلوج کی، گھر محبوس کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،
 تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیو ٹیم کو بازیاب کرایا،
 
 مقدمہ درج ملوث ملزمان میں سے  ملزم کامران کو پولیس نے گرفتار کر لیا بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری
ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،
کار سرکار میں مداخلت کر نے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی پی او اسد سرفراز خان

بہاولپور پولیس الرٹ ۔۔۔


پولیس تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ کے ایس ایچ او فیصل آمین کی سرپرستی میں سب انسپکٹر محمد کامران ،سب انسپکٹر علی حسن بھٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ماسٹر مائنڈ ملزم کامران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

لیبلز: